9 مارچ، 2013، 5:46 PM

احتجاجی مظاہرے

قم میں طلاب کااحتجاجی مظاہرہ/پاک شیعوں کی حمایت،سلفی وہابیوں کی مذمت

قم میں طلاب کااحتجاجی مظاہرہ/پاک شیعوں کی حمایت،سلفی وہابیوں کی مذمت

مہرنیوز۔ 9 مارچ/ 2013ء: حوزہ علمیہ قم اور دیگر حوزات کے طلاب نے آج پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور سلفی وہابیوں کے وحشیانہ ، ہولناک اور بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں حوزہ علمیہ قم کے طلاب نے مسجد اعظم میں احتجاجی اجتماع کیا اور پاکستانی شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار اورانھیں قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم اور دیگر حوزات کے طلاب نے آج پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور سلفی وہابیوں کے وحشیانہ ، ہولناک اور بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں حوزہ علمیہ قم کے طلاب نے مسجد اعظم میں احتجاجی اجتماع کیا اور پاکستانی شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار اور انھیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔حوزات علمیہ کے مدیر آیت اللہ حسینی بوشہری نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو سامراجی  اور انتہا پسند طاقتوں کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ قراردیا انھوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا علمبردار ہے اور جو جولوگ اسلام کے نام پر بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں وہ در حقیقت اسلام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں  انھوں نے القاعدہ ، طالبان اور دیگر سلفی وہابی گروہوں کو امریکی ایجنٹ اور آلہ کار گروہ قراردیتے ہوئے کہا کہ  یہ دہشت گرد تنظیمیں صرف اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں اور علاقہ میں امریکی پالیسیوں کو مضبوط بنا رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سچے مسلمانوں کا ہدف بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف جہادپر مبنی ہے جبکہ جھوٹے اور امریکی آلہ کار نام نہاد مسلمانوں کا ہدف  اسلامی محاذ کو کمزور کرنے پر مبنی ہے ۔  انھوں نے کہا کہ کامیابی سچے مسلمانوں کےقدم چومےگی اور سلفی وہابی درندوں کو دنیا اور آخرت میں ناکامی ،بربادی اور تباہی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی حمایت اور پاکستان میں سرگرم سلفی وہابی انتہا پسندوں کے بھیانک جرائم کے خلاف آج  قم سمیت تمام حوزات علمیہ میں عام تعطیل ہے اور طلاب نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سلفی وہابیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

News ID 1818509

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha