مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان مسلح تصادم میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل کشیمر کے اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سےایک پاکستانی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ کئی برس تک کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے بعد تصادموں میں اضافہ کی وجہ سے مقامی آبادی خوفزدہ ہوگئی ہے۔ تازہ واقعہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں پیش آیا۔ فوجی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن پولیس ذرائع کے مطابق تصادم میں دو بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
مہر نیوز/ 8 جنوری/ 2013ء: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان مسلح تصادم میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1786975
آپ کا تبصرہ