23 اکتوبر، 2012، 7:48 PM

روس

روس نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی ہے

روس نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی ہے

مہر نیوز/ 23 اکتوبر2012ء:روسی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی پر شدید تنقید کی گئی ہے رپورٹ میں امریکہ میں آزادی بیان، انتخابات میں مخصوص افراد کی شرکت، دو پارٹیوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کا فقدان ، امریکی جیلوں میں تشدد اور شکنجہ پر شدید اعتراض کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لا انجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے 56 صفحہ پر مشتمل  ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی پر شدید تنقید کی گئی ہے رپورٹ میں امریکہ میں آزادی بیان، انتخابات میں مخصوص افراد کی شرکت،انٹر نیٹ میں محدودیت ، دو پارٹیوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کا فقدان ، امریکی جیلوں میں تشدد اور شکنجہ پر شدید اعتراض کیا گيا ہے۔

یہ رپورٹ روس کی ڈوما یا پارلیمنٹ میں پڑھ کر سنائي گئی ہے اور سابق سویت یونین کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ میں انسانی حقوق کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں سماجی ناانصافی روزبروز بڑھ رہی ہے روسی وزارت خارجہ نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتا ہے۔ روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اپنے ملک میں اصلاحات انجام دے اور انسانی حقوق ، آزادی بیان اور بین الاقوامی قوانین کی رعایت کرے۔

News ID 1727194

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha