مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے کی بیٹی ورشا بھونسلے نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ ورشا بھونسلے چھپن برس کی تھیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ورشا بھونسلے ممبئی میں اپنی والدہ آشا بھونسلے کے ساتھ رہتی تھیں۔ ان کے مطابق ورشا ڈپریشن کا شکار تھیں اور کچھ دن قبل انہوں نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ لیکن صحیح وقت پر اس بات کا پتہ چل جانے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج ہوا تھا۔اطلاعات کے مطابق آشا بھونسلے اس وقت ایک میوزک کنسرٹ کے سلسلے میں سنگاپور میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ