9 اگست، 2010، 11:57 AM

ڈاکٹر ولایتی

ولایتی کی شام کے صدر سے ملاقات

ولایتی کی شام کے صدر سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے دمشق میں شام کے صدربشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں طرفین نے عراق میں عوامی حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں تاکید کی ہے کہ عراق میں حکومت کی جلد از جلد تشکیل عراق کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ اس ملاقات میں بشار اسد اور ولایتی نے ایران اور شام کے دو طرفہ روابط، علاقائي امور اور لبنان و فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ حملوں  پر بھی غور و خوض کیا۔

News ID 1130613

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha