-
شہید سید حسن نصراللہ اپنے پاکیزہ مقصد میں کامیاب ہوگئے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اپنے پاکیزہ مقصد میں کامیاب ہوگئے اور وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف پوری سچائی اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔
-
حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، حسن نصراللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
-
لاہور میں سید مقاومت کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرکے اپنی تباہی کو دعوت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان اسرائیل کی اس بربربت پر اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
-
شہید حسن نصر اللہ آسمان مقاومت کا درخشندہ ستارہ، حزب اللہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عبدالملک الحوثی
یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر حزب اللہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی صہیونی حکومت کو بری طرح شکست ہوگی۔
-
سید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کل ملک بھرمیں شہید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنے دیے جائیں گے۔
-
ایران کا سید حسن نصراللہ کی شہادت پر 5 روزہ عمومی سوگ کا اعلان
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جانب سے پانچ روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔
-
رہبر معظم انقلاب کا سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام؛
شہید کا راستہ جاری رہے گا/ فرسودہ اور زوال پذیر صہیونی حکومت پر مقاومت مزید مہلک وار کرے گی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید مقاومت اپنی ذات میں ایک مکتب تھے۔ ان کا راستہ جاری رہے گا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
شہید "سید حسن نصر اللہ" کون تھے؟
سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ نے اپنی زندگی کی چھ ہنگامہ خیز دہائیاں لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک پر غاصب صیہونی رجیم کے کئی دہائیوں کے قبضے اور جارحیت کے خلاف جدوجہد میں گزاریں۔
-
سید حسن نصراللہ کے ہمراہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل بھی شہید
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان صیہونی رجیم کے جمعہ کے روز لبنان پر حملے میں شہید ہو گئے۔
-
شہید حسن نصر اللہ نے اللہ کی راہ میں جان قربان کردی، آیت اللہ سیستانی
آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کردی ہے۔
-
شہید "سید حسن نصر اللہ" کے جانشین کے بارے میں امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ سید "ہاشم صفی الدین" کو جلد ہی شہید "سید حسن نصر اللہ" کے جانشین کے طور پر متعارف کرائے گی۔
-
سید حسن نصراللہ کی شہادت، ٹی وی اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
وہیں لبنانی ٹی وی چینل المیادین پر سید حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان براہ راست نشریات میں کیا گیا۔ ان کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نم آنکھوں سے ان کی شہادت کا اعلان کیا۔
-
حسن نصراللہ نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جان قربان کر دی، جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان شاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے۔
-
فتح تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا، عمار الحکیم کا تعزیتی پیغام
عراقی رہنما سید عمار الحکیم نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پر فتح حاصل ہونے تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
-
شہید سید حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
-
تحریک جہاد اسلامی کا سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت
فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
یمن کی مرکزی سیاسی کونسل کا سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ردعمل؛
مقاومت کی فتح اور صہیونیوں کی شکست یقینی ہے
یمن کی مرکزی سیاسی کونسل نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ مقاومت کی فتح اور صہیونیوں کی شکست یقینی ہے۔
-
سید مقاومت کا راستہ جاری رہے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کا راستہ جاری ہے گا اور بیت المقدس آزاد ہوکر رہے گا۔
-
صیہونی رجیم کے بیروت پر نئے حملے،حزب اللہ کی جوابی کاروائی
لبنانی ذرائع نے بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی رجیم کے نئے حملوں اور اسی دوران لبنانی حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر میزائل حملوں کی اطلاع دی۔
-
ایران کا او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا مطالبہ
ایران نے لبنان اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم سے نمٹنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
-
حزب اللہ کا مقبوضہ معالوت پر 50 راکٹوں سے حملہ
لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں پر نئے راکٹ حملوں کی خبر دی ہے۔
-
سید حسن نصراللہ کی شہادت، عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان
عراقی وزیراعظم نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
-
دنیا لبنان میں جاری بدترین نسل کشی پر خاموش ہے، مشیر رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور معاون نے خطے کی حالیہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا لبنان میں بدترین نسل کشی کا مشاہدہ کر رہی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے عملی اقدام نہیں کر رہی۔
-
سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے ہیں۔
-
تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ تمام وسائل کے ساتھ لبنانی عوام اور حزب اللہ کا ساتھ دیں، رہبر معظم
رہبر معظم نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی قیادت میں مقاومت خطے کی تقدیر بدلے گی، تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ تمام وسائل کے ساتھ حزب اللہ اور لبنانی عوام کا ساتھ دیں۔
-
کچھ دیر بعد رہبر معظم انقلاب اہم بیان جاری کریں گے
لبنان پر جاری جارحیت کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کچھ دیر بعد اہم بیان جاری کریں گے۔
-
لبنان پر صہیونی حملہ، ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس
ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی نے لبنان کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔
-
لبنانی عوام اور مقاومت کے ساتھ ہیں، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر رضا عارف نے لبنانی وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت لبنانی عوام اور مقاومت کے ساتھ ہے۔