28 ستمبر، 2024، 11:39 PM

حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، مولانا فضل الرحمان

حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، حسن نصراللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ رہنماء حسن نصراللہ کی شہادت پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حسن نصر اللہ  کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشتگردی ہے، حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، حسن نصراللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، حسن نصراللہ کی شہادت سے صیہونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، دعاء ہے کہ اللہ کریم شہید کی شہادت کو قبول فرمائے۔

News ID 1927004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha