10 فروری، 2009، 3:46 PM

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی

عالم اسلام کی عزت ، انقلاب اسلامی کے وجود کی برکت سے قائم ہے

عالم اسلام کی عزت ، انقلاب اسلامی کے وجود کی برکت سے قائم ہے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے 22 بہمن کی ریلی میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کی عزت، انقلاب اسلامی کے وجود کی برکت سے قائم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے آج تہران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک عظیم ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی نے خطے میں عظیم تحول ایجاد کیا ہے جس میں لبنان اور فلسطین کے عوام کی عظیم الشان کامیابی شامل ہے عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ لبنان اور فلسطین کے عوام کی اسرائيل پر فتح و کامیابی انقلاب اسلامی کا ایک نمونہ ہے اور آج تیس سال گزرنے کے بعد دنیا انقلاب اسلامی کو تحسین آمیز نگاہوں سے دیکھ رہی ہے انھوں نے ریلی میں کئی ملین افراد کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی، ایرانی عوام کا انقلاب ہے اور عوام ہی اس کے محافظ ہیں عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں نے 22 بہمن کی عظیم ریلیوں میں شرکت کرکے انقلاب کی پاسداری اور دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

News ID 832481

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha