10 دسمبر، 2008، 1:03 PM

اقوام متحدہ کے ماہر

اسرائیل فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے

اسرائیل فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ماہر رچرڈ فاک نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین اور غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور اسرائیل کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ماہر رچرڈ فاک  نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین اور غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور اسرائیل کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔فلسطین میں انسانی حقوق کے ماہر اور اقوام متحدہ کے ماہر رچرڈ فاک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور وہ لوگ جو اسرائیل کے تشدد اور ظلم کا شکار ہیں ان کو اسرائیل سے نجات دلانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ غزہ میں شہریوں پر عائد پابندیوں کی تحقیقات کرائے۔رچرڈ فاک نے کہا کہ اگر اسرائیل کی حکومت اور فوج غزہ کے سانحے میں ملوث ہے تو ان کے خلاف بین الاقوامی جرائم کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اسرائيل نے کئي ہفتوں سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی بنا پر غزہ میں خوراک اور دواؤں کی فراہمی ختم ہوگئی ہے اور کئی لاکھ افراد موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور اتنے عظیم ظلم پر عرب ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

 

News ID 798216

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha