15 اکتوبر، 2008، 3:27 PM

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فوجوں میں فائرنگ کا تبادلہ

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فوجوں میں فائرنگ کا تبادلہ

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فوجوں میں متنازع سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فوجوں میں متنازع سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کے حالات اس سال جولائی سے کشیدہ ہیں اور دونوں فوجیں چند میٹر کے فاصلے پر آمنے سامنے موجود ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں فوجوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ کمبوڈیا کے فوجی کمانڈر بن تھیئن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف کو بتایا ’کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے فوجی اب ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ ہماری فوج نے تھائی فوجیوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکا جس پر انہوں نے ہماری فوج پر فائرنگ کر دی۔‘ تھائی لینڈ کے ٹی وی صحافیوں نے فائرنگ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں دونوں ممالک نے سرحد پر فوج کم کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ تھائی لینڈ نے پانچ سو فوجی مزید تعینات کردیے ہیں۔

 

News ID 765916

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha