30 اپریل، 2008، 5:02 PM

احمدی نژاد

امریکہ زوال اور تباہی کے دھانے پر ہے

امریکہ زوال اور تباہی کے دھانے پر ہے

ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے دہلی میں کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ زوال پذیر طاقت ہے اور آج کوئی بھی ملک امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے دہلی میں کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ زوال پذیر طاقت ہے اور آج کوئی بھی ملک امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا۔صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان اور ایران کے ماہرین آئندہ پینتالیس دنوں میں تینوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دے دیں گے۔ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے نئی دہلی میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ تمام مسائل کے باوجود اس معاہدے کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین ملکوں کے ماہرین اس منصوبے کے تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کر کےسفارشات اپنی اپنی حکومتوں کو پیش کریں گے۔

اس موقع پر ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ شیو شنکر مینن نے بھی امید ظاہر کی کہ تمام مسائل کے باوجود گیس پائپ لائن کے منصوبے پر معاہدہ ہو جائے گا۔ چین کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ یہ چین کو اس منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز ان کی پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کے تمام پہلوں پر غور کرنے کے بعد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔محمود احمدی نژاد نے بھارتی وزیر اعظم سے تین گھنٹے طویل " ون ٹو ون"  ملاقات کے بعد ہندوستان کی صدر پرتیبھا پاٹل سے بھی ملاقات کی۔ امریکہ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک زوال پذیر طاقت ہے اور وہ پہلے جیسی عالمی طاقت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی دھمکیوں سے کسی طرح مرعوب نہیں ہوتا۔ ایران پر امریکہ ے ممکنہ حملے کے سوال پر انہوں نےکہا کہ امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر سکتا اب اس میں اتنی طاقت باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خود منہ چھپا رہا ہے اور اس کے حق میں یہی اچھا ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو اس خطے سے نکل جائے۔ محمود احمدی نژاد نے ایک اور سوال پر ڈالر کے بارے میں کہا کہ یہ اپنی تمام قدر کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ باقی نہیں رہی ہے۔

 

News ID 675135

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha