10 نومبر، 2025، 11:44 AM

امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر

امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر

چینی سفیر نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا دوست ہے، پابندیاں تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں چین کے سفیر کانگ پیوو نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ اور پابندیاں ایران اور چین کے درمیان تعاون کو متاثر نہیں کرسکتیں۔ دونوں ایشیائی ممالک مضبوطی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، چینی سفیر نے شمالی ایران کے صوبہ گیلان میں آستارا کے مختلف اقتصادی زونز کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو ایک دوست ملک سمجھتے ہیں اور پابندیوں کو اپنے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کے غیرمنصفانہ دباؤ کو قبول نہیں کرتے اور اس کو کوئی اہمیت نہیں دیں گے۔ ہم عملی طور پر اس کی مخالفت کریں گے اور اس دباؤ کی وجہ سے ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات دوستانہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس دورے کے دوران ہم صوبہ گیلان میں موجود مواقع کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور تجارت و اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے موزوں طریقے تلاش کریں گے۔

News ID 1936397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha