27 ستمبر، 2007، 3:08 PM

زمبابوے

امریکی صدر بش کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہیں

امریکی صدر بش کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہیں

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے کہا ہے کہ امریکی صدر بش کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہیں اس لیے ان کے منہ سے حقوق انسانی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں

مہرخبررساں ایجنسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے کہا ہے کہ امریکی صدر بش کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہیں اس لیے ان کے منہ سے حقوق انسانی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ہاتھ دنیاکی متعددقوموں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ عراق اور افغانستان میں قتل عام کرنے والے صدر بش انسانی حقوق کے چمپئن بن رہے ہیں۔ رابرٹ موگابے کاکہنا تھا کہ صدر بش نے عراق کی ابوغریب جیل اور کیوبا کے گوانتانومو بے میں معصوم انسانوں کو قیدکر رکھا ہے جن پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔زمبابوے کے صدر نے ان قیدخانوں کو جرمنی کے ان قید خانوں سے تعبیر کیا جہاں بین الاقوامی قوانین لاگو نہیں۔انہوں نے کہا کہ بش اور ان کے اہم اتحادی سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے عراق جنگ میں اقوام متحدہ کو نظرانداز کیااور اب یہی لوگ عراق میں اقوام متحدہ کا کردار بڑھانے کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اور برطانیہ زمبابوے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی پر عملی اقدام کرنا چاہیے

 

News ID 559924

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha