مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں ایک مشترکہ بیان میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاداورشام کے صدر بشار اسد نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا فعال کردار ادا کرےایرانی صدر نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے بھی ملاقات کی۔شام کے دارالحکومت دمشق پہنچنے پر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے شامی ہم منصب بشاراسد سے خلوت میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام بھی مذاکرات میں شریک ہوگئے، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں لبنانی عوام کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان کیا اور زور دیا کہ بین الاقوامی برادری لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکے ۔ بیان میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور شام کے صدر بشار اسد نے عراق کی حکومت کی حمایت کا بھی اعادہ کیااور وہاں سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ دمشق میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے فلسطین کے مختلف گروہوں اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں ایران کے صدر نے فلسطینی عوام اور سیسای گروءوں کے باہمی اتحاد پر زوردیا ہے احمدی نژاد نے کہا کہ فلسطینیوں کا باہمی اتحاد ان کی طاقت اور قوت کی علامت ہے اور اسرائیل اور امریکہ ان کی اسی طاقت کو ختم کرنے کے درپے ہیں انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو امریکہ اور اسرائیل کے مکر و فریب سے آگاہ رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل نے گذشتہ چھ دہائیوں میں فلسطینی عوام کو بہت زیادہ دھوکہ دے چکے ہیں
آپ کا تبصرہ