مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے امريكي انرجي كے وزير كے اظہارات كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ايران ، ہندوستان اور پاكستان تينوں مستقل ممالك ہيں اور كسي دوسرے ملك سے متاثر نہيں ہيں اور وہ اپنے مفادات كي بنياد پر فيصلہ كرتے ہيں امريكي وزير انرجي "سام بوڈم " نےدوحہ ميں ايران ، پاكستان اور ہندوستان گيس منصوبے موقع پرستي اور غير فني قرارديتے ہوئے كہا كہ امريكہ علاقائي سطح پر ممالك كے باہمي تعاون كا مخالف ہے ايراني وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا كہ يہ امريكہ كي علاقے ميں بے جا مداخلت ہے اور اس گيس پائپ لائن سے علاقے ميں اقتصادي خوشحالي اور باہمي تعاون كو بہت زيادہ فروغ ملے گا ترجمان نے كہا كہ امريكہ ہندوستان اور پاكستان كي باہمي دوستي اور قريبي روابط كو امريكي منافع كے خلاف سمجھتا ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ
امريكہ ہندوستان اور پاكستان كي باہمي دوستي اور قريبي روابط كو امريكي منافع كے خلاف سمجھتا ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے امريكي انرجي كے وزير كے اظہارات كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ايران ، ہندوستان اور پاكستان تينوں مستقل ممالك ہيں اور كسي ملك سے متاثر نہيں ہيں اور وہ اپنے مفادات كي بنياد پر فيصلہ كرتے ہيں
News ID 316607
آپ کا تبصرہ