5 اکتوبر، 2026، 5:28 PM

غاصب اسرائیل اور امارات کے درمیان شدید کشیدگی؛ دبئی سے تل ابیب کی پروازیں منسوخ

غاصب اسرائیل اور امارات کے درمیان شدید کشیدگی؛ دبئی سے تل ابیب کی پروازیں منسوخ

غاص صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی سروس نے اماراتی حکام کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی مسافروں کو واپس لانے کے لیے دبئی سے تل ابیب جانے والی پروازیں چلانے کی مخالفت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی  رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی سروس شاباک نے ایک پیغام جاری کرکے ان پروازوں کی منسوخی سے آگاہ کیا ہے جن کے ذریعے دبئی میں پھنسے ہوئے غاصب صیہونیوں کو واپس لایا جانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، دبئی ایئرپورٹ پر تلاشی کے معاملے پر شاباک اور اماراتی حکام کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور تل ابیب کو امارات کی سکیورٹی انتظامات پر اعتماد نہیں ہے۔

واضح رہے یہ کشیدگی فلائی دبئی کے واقعے کے بعد پیدا ہوئی ہے، جس کے بارے میں اب بھی متعدد ابہامات اور متضاد تفصیلات موجود ہیں، خصوصاً اس حوالے سے کہ آیا ایک عمانی معاون پائلٹ نے 150 صیہونی مسافروں کو لے جانے والے مذکورہ طیارے کو گرانے کی کوشش کی تھی۔

اس واقعے کے بعد فلائی دبئی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ چھ روز کے لیے مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رہی ہے۔

غاصب اسرائیلی فضائی کمپنیوں نے بھی دبئی میں پھنسے ہوئے غاصب صیہونیوں کو واپس لانے کا ارادہ کیا تھا، تاہم انہیں شاباک کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

News ID 1941890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha