20 ستمبر، 2026، 12:12 PM

ریاض پر انصار اللہ کا میزائل حملہ، یمن کا سعودی عرب کو مزید انتباہ

ریاض پر انصار اللہ کا میزائل حملہ، یمن کا سعودی عرب کو مزید انتباہ

ریاض پر میزائل حملے کے بعد یمنی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حملوں میں شدت کا جواب مزید شدید کارروائی سے دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے یمن کی انصار اللہ کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کردیا۔

ترکی المالکی نے مزید دعوی کیا کہ سعودی اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے بیش، طائف، فرسان اور ینبع میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی انصار اللہ کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا۔

سعودی ترجمان نے کہا کہ انصار اللہ نے سعودی دارالحکومت میں شہریوں اور غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اپنی کوششیں بڑھا دی ہیں۔

دوسری جانب صنعا میں حکومتی ترجمان عمر البخیتی نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی کارروائیوں میں شدت کے نتیجے میں یمن کی جانب سے مزید مضبوط اور شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

البخیتی نے کہا کہ صنعا میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کا اقدام ریاض کے وحشیانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یمن حملوں میں اضافے کو روکنے کے لیے دشمن پر شدید ترین ضرب لگانے سے دریغ نہیں کرے گا۔

News ID 1941514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha