مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغا گيا ہے جس نے سعودی عرب کے کاخ ظلم و استبداد الیمامہ کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یمن کے نہتے عربوں نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے 1000 دن مکمل ہونے پر سعودی عرب کے کاخ یزید کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یمنی عوام اس دور کے یزید کی بربریت اور جارحیت کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں اور یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور جارحیت کے 1000 دن مکمل ہونے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کو میزائل سے نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ سعودی عرب طاقت کے زور پر یمن کو فتح نہیں کرسکتا اور یمنی عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الیمامہ محل پر بیلسٹک میزائل برکان 2 ایچ سے حملہ کیا ہے ۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الیمامہ محل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ یہ محل سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کا شاہی محل ہے جس میں یزید کا دربار لگتا ہے ۔
ادھر یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام کا ایسا دشمن ہے جوکسی بھی انسانی، اسلامی اور اخلاقی قانون کا پابند نہیں ہے اس نے گذشتہ 1000 دنوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر یمن کو غصب کرنے کی بھر پور کوشش کی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے بازاروں، یمن کی مساجد ، اولیاء کرام کے مزاروں ، اسپتالوں اور شہری آبادیوں پر مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کرکے یمن کے ماضی، حال اور مستقبل کو تباہ اور برباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب باطل پرستوں کا طرفدار ہے سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا حامی ہے اور وہ مسلمانوں کو امریکی اور برطانوی بموں سے نشانہ بنا رہا ہے جبکہ وہ اسرائیل کیط رف ایک گولی حتی اسرائيل کے خلاف بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی ، مسلمانوں اور عالم اسلام کے ساتھ خیانت اور غداری کررہا ہے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ