مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے السبعین اسکوائر میں اجتماع کرکے یمن کی مسلح افواج کے حالیہ بیان کی حمایت کا اعلان کیا۔ شرکا نے نعرے لگاتے ہوئے ایران کی جانب سے یمن پر عائد محاصرے کو توڑنے میں کردار اور حمایتی مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔
السبعین اسکوائر گزشتہ برسوں کے دوران فلسطین کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کی کارروائیوں کے خلاف بڑے عوامی اجتماعات کا مرکز رہا ہے۔
دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں سعودی عرب کو فضائی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی یا محاصرے کے تسلسل پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں سعودی عرب کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مسلح افواج انصار اللہ کی قیادت کی ہدایات پر عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، صنعا ایئرپورٹ کا محاصرہ ختم کیا جانا چاہیے، جبکہ ایران کی جانب سے محاصرہ توڑنے، مریضوں، پھنسے ہوئے افراد اور سرکاری و عوامی وفود کی منتقلی میں تعاون کو بھی سراہا گیا۔
آپ کا تبصرہ