19 ستمبر، 2026، 5:00 PM

ایف 35 کے پرزوں کی گمشدگی؛ خفیہ معلومات افشا ہونے کا خدشہ

ایف 35 کے پرزوں کی گمشدگی؛ خفیہ معلومات افشا ہونے کا خدشہ

امریکی کانگریس نے آسٹریلیا سے امریکہ بھیجے جانے والے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی ترسیل کا رخ تبدیل ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جس سے خفیہ معلومات کے افشا ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں امریکہ کے ایف 35 لڑاکا طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات کے حوالے سے ایک سکیورٹی اسکینڈل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے مہر نے پولیٹیکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے وہ اضافی پرزے، جو مرمت کے لیے آسٹریلیا سے امریکہ بھیجے گئے تھے، ان کی ترسیل کا رخ تبدیل ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ پرزے غیر متوقع طور پر چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ پہنچ گئے اور گزشتہ موسم گرما میں انہیں امریکہ منتقل کرنے کے دوران کوئی مسئلہ پیش آیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس کھیپ میں موجود پرزوں میں پائلٹ کے کیبن کا ایسا حفاظتی غلاف بھی شامل ہے جس میں خفیہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ تاہم اس وقت یہ معلوم نہیں کہ مذکورہ کھیپ کہاں موجود ہے۔

ایف 35 لڑاکا طیارے بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھی کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ اس کھیپ سے متعلق معلومات ظاہر نہیں کرسکتی۔

امریکی حکومت کی جانب سے 2023 میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران ایف 35 لڑاکا طیاروں کے 10 لاکھ سے زائد اضافی پرزے، جن کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے، غائب ہوچکے ہیں۔

News ID 1941480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha