16 اگست، 2026، 10:08 AM

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے، بقائی

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے، بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر مسلسل خاموشی افسوسناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں، جن میں الانصار، علی الطاہر کی پہاڑیاں، نبطیہ الفوقا اور دیر الزہرانی شامل ہیں، پر وحشیانہ حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں 11 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک ہی خاندان کے تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی اور رہائشی و شہری مقامات تباہ ہوئے۔

انہوں نے لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی مسلسل فوجی جارحیت اور ملک کی قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل خاموشی اور بے عملی افسوسناک ہے۔

ترجمان نے صہیونی قابض حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کی باوقار مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، لبنان کی قومی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے دفاع کی راہ میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

News ID 1940700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha