21 جولائی، 2026، 2:22 PM

جوہری پلانٹ پر حملہ، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، ایران

جوہری پلانٹ پر حملہ، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، ایران

ایرانی مندوب نے امریکہ کی جانب سے دارخوین جوہری پلانٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ دارخوین کے جوہری پاور پلانٹ پر امریکی حملے کی بلا تاخیر اور واضح الفاظ میں مذمت کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے دارخوین جوہری پاور پلانٹ پر مبینہ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے اس واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ عالمی برادری بارہا اس بات پر زور دے چکی ہے کہ پُرامن جوہری تنصیبات پر مسلح حملے یا ان پر حملے کی دھمکی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بغیر کسی تاخیر، امتیاز یا دوہرے معیار کے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود دارخوین جوہری پاور پلانٹ پر امریکی مسلح حملے کی واضح طور پر مذمت کریں۔

News ID 1940384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha