1 جولائی، 2026، 11:47 PM

صہیونی وزیر کی رہبرانقلاب کو دھمکی؛ ایران کا سلامتی کونسل میں شدید احتجاج

صہیونی وزیر کی رہبرانقلاب کو دھمکی؛ ایران کا سلامتی کونسل میں شدید احتجاج

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے صہیونی وزیر کی جانب سے رہبرانقلاب کو دھمکی کو ریاستی دہشت گردی اور منشور اقوام متحدہ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے صہیونی حکومت کے وزیرِ جنگ کی جانب سے رہبرانقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو دی گئی اعلانیہ دھمکی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں صہیونی وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹس کے اس بیان کو ریاستی دہشت گردی کی کھلی مثال اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

خط میں زور دیا گیا کہ اس نوعیت کی دھمکیاں صہیونی حکومت کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت ایران کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی خاموشی کے باعث صہیونی حکومت اپنے جرائم اور اشتعال انگیز اقدامات میں مزید بے باک ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا عالمی ادارے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ایسے اقدامات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔

News ID 1940094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha