25 جون، 2026، 9:46 PM

جنوبی لبنان سے ہرگز پسپا نہیں ہوں گے، نتن یاہو بھڑکیں

جنوبی لبنان سے ہرگز پسپا نہیں ہوں گے، نتن یاہو بھڑکیں

اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو لبنان میں مکمل آزادی حاصل ہے اور جنوبی لبنان سے کسی قسم کی پسپائی نہیں کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے آج اپنے خطاب میں ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں اسرائیل کی ناکامی کا کوئی ذکر کیے بغیر دعوی کیا کہ ہم ایک جاری علاقائی جنگ کے عروج پر ہیں۔ ہم نے خطے میں کھیل کے قواعد تبدیل کر دیے ہیں، خوف کی دیوار توڑ دی ہے اور اپنی طاقت ثابت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں ایک کثیرالجہتی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں اور جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا، مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کر رہے ہیں۔ ایران کے حوالے سے ہمارا ایک مشن ابھی باقی ہے جسے مکمل کرنا ہے۔ ہم غزہ کی پٹی کے 60 فیصد سے زیادہ علاقے پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اور اس کے اطراف میں سکیورٹی بحال کر دی ہے۔

لبنان کے بارے میں نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ہم جنوبی لبنان سے ہرگز پسپا نہیں ہوں گے اور یہ صورتحال جب تک ضروری ہوا برقرار رہے گی۔ میں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ لبنان میں اسے مکمل عملی آزادی حاصل ہو تاکہ وہ کسی بھی خطرے کو ناکام بنا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں کمزوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور آنے والے برسوں میں اسرائیل مزید طاقتور ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ نے متعدد مواقع پر ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی ناکامی اور نتن یاہو کے جنگی اہداف کے پورا نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

News ID 1939988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha