21 جون، 2026، 7:58 PM

ٹرمپ کی دھمکیوں پر ڈاکٹر قالیباف کا ردعمل: مسلح افواج جوابی کاروائی کے لیے مکمل تیار ہیں

ٹرمپ کی دھمکیوں پر ڈاکٹر قالیباف کا ردعمل: مسلح افواج جوابی کاروائی کے لیے مکمل تیار ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور ملک کی مسلح افواج ہر قسم کی جوابی کاروائی کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور ملک کی مسلح افواج ہر قسم کی جوابی کاروائی کے لیے تیار ہیں۔

قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیا وہ خود نہیں سوچتے کہ اگر ان کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نکلتا تو آج انہیں اس بے بسی کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا؟ ہم امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کو اپنے بیانات میں احتیاط برتنی چاہیے، کیونکہ ایرانی مسلح افواج ان کا جواب مختلف انداز میں دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا، "وہ جتنا چاہیں باتیں کریں، عمل ہم کریں گے۔"

News ID 1939893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سقیفہ نیوز CA 01:54 - 2026/06/22
      0 0
      پاکستان در حال حاضر خیانت کامل خود را مانند ابوموسی اشعری در جریان مذاکرات معاویه و امام علی (ع) نشان می‌دهد.
    • سقیفہ نیوز CA 01:54 - 2026/06/22
      0 0
      پاکستان در حال حاضر خیانت کامل خود را مانند ابوموسی اشعری در جریان مذاکرات معاویه و امام علی (ع) نشان می‌دهد.