مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فٹبال ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ایرانی ٹیم نے اعلان کیا کہ وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ میں "میناب-168" کے نام سے شرکت کرے گی۔ یہ نام اس المناک واقعے کی یاد میں رکھا گیا ہے جس میں میناب اسکول میں 168 طلباء و طالبات شہید ہوئے تھے۔
تہران ٹائمز کے مطابق، 2026 فیفا ورلڈ کپ کی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد ایران کی ثقافت، تاریخ، اور قومی شناخت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔
ایران کو گروپ G میں شامل رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ مصر، بیلجیم اور نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
آپ کا تبصرہ