22 نومبر، 2025، 7:55 PM

تسنیم نیوز کی خاتون نامہ نگار پر صہیونی فوج کا 110 روزہ تشدد

تسنیم نیوز کی خاتون نامہ نگار پر صہیونی فوج کا 110 روزہ تشدد

فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے مظالم کی رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے جیل منتقل کیا، جہاں اسے مسلسل جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نیوز ایجنسی "تسنیم نیوز" کے لئے کام کرنے والی فلسطینی خاتون صحافی فرح ابو عیاش کو 6 اگست 2025 کو رات کے وقت اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران گرفتار کرنے شمالی القدس میں واقع مسکوبیہ جیل منتقل کیا گیا، جہاں 110 دن تک شدید جسمانی اور ذہنی تشدد، ہراسانی اور توہین کا سامنا کرنا پڑا۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے ابتدائی طور پر صحافی کی گرفتاری کے بعد خبر شائع کرنے سے گریز کیا تاکہ وکیل کے مشورے اور فرح ابو عیاش کی ذاتی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی قانونی حساسیت اور خاندان کے ممکنہ خطرات سے بچا جاسکے تاہم قید میں بھیجی گئی تفصیلی رپورٹ اور وکیل کی رہنمائی کے بعد تسنیم نیوز نے اس خبر کو شائع کیا تاکہ اسرائیلی فوج کی غیر انسانی کارروائیوں اور ایک مظلوم فلسطینی صحافی پر ہونے والے خطرناک تشدد کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جاسکے۔

فرح ابو عیاش نے اپنی صحافتی ذمہ داری کے تحت ہمیشہ فلسطینی عوام کی مظلومیت، کرانہ باختری میں ظلم و زیادتی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد عوام کی حالت زار کی خبریں رپورٹ کیں، اور کسی بھی قسم کی غیر صحافتی سرگرمی میں ملوث نہیں رہیں، اس کے باوجود انہیں گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1936650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha