مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون ترجمان فرحان حق نے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے خلاف تشدد یا دھمکی آمیز رویے سے گریز کریں۔
فرحان حق کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نائجیریا کے خلاف جنگ طلبانہ مؤقف کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جو انہوں نے مبینہ طور پر مسیحیوں کی حمایت کے نام پر اختیار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بنیادی پوزیشن یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو بین الاقوامی قوانین، بشمول اقوام متحدہ کے منشور، کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ ان ممالک کو دیگر ریاستوں کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ نائجیریا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل نائجیریا نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس نوعیت کی کسی بھی مداخلت کو ناقابل قبول سمجھا جائے گا، کیونکہ یہ گمراہ کن رپورٹس کی بنیاد پر مسیحیوں پر مظالم کے الزامات سے جڑی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ