3 نومبر، 2025، 11:26 AM

غاصب اسرائیل روزانہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، قطری وزیر اعظم

غاصب اسرائیل روزانہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، قطری وزیر اعظم

قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے واضح طور پر کیا ہے کہ غاصب اسرائیل روزانہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بار بار کے حملوں کی وجہ سے جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اغاصب سرائیل روزانہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں اس کے بار بار حملے اس معاہدے کو خطرے میں ڈال چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جو اس تنازعے کو ختم کر سکتا ہے، چاہے قابض اسرائیلی سیاسی حلقے اس سے اختلاف رکھتے ہوں۔

قطری وزیر اعظم نے امریکہ سے رابطے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی ساخت پر بات چیت جاری ہے، اور ان فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان کا رابطہ فلسطینی ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حقیقی سیاسی ارادے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا احترام ناگزیر ہے۔

News ID 1936271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha