25 اکتوبر، 2025، 8:38 PM

امریکی فورسز عراق فقط جگہ بدل رہے ہیں، انخلا کی خبریں بے بنیاد قرار

امریکی فورسز عراق فقط جگہ بدل رہے ہیں، انخلا کی خبریں بے بنیاد قرار

حسین الکرعاوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج عراق میں موجود ہیں اور وہ محض اڈوں کی منتقلی کر رہی ہیں انخلا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی ایک عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ حسین الکرعاوی، نے کہا ہے کہ امریکی فوجیں اب بھی عراق میں متحرک ہیں اور میڈیا پر چلنے والی خبریں کہ یہ ملک چھوڑ رہی ہیں، حقیقت نہیں رکھتی۔

الکرعاوی کے مطابق امریکی اہلکار محض مختلف اڈوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور یہ جا بجا ہونا انخلا نہیں بلکہ تعیناتیوں میں تبدیلی ہے اور اس کا مقصد علاقائی سطح پر اسرائیل اور بعض مسلح گروہوں کی حمایت برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی افواج کا اصل مشن عراق میں دہشت گرد عناصر کو حمائت فراہم کرنا اور انہیں بطور آلہ کار استعمال کر کے ملک میں بدامنی پھیلانا ہے۔ الکرعاوی نے عراقی حکام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کے حوالے سے محتاط رہیں اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بیدار رہیں۔

News ID 1936122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha