16 اکتوبر، 2025، 3:20 PM

فلسطینی مجاہدین نے ہمارے ساتھ انسانی سلوک کیا، صہیونی فوجی اسیر کا اعتراف

فلسطینی مجاہدین نے ہمارے ساتھ انسانی سلوک کیا، صہیونی فوجی اسیر کا اعتراف

حماس کی قید سے آزاد ہونے والے صہیونی فوجی اسیر نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مجاہدین نے اس کے ساتھ مکمل انسانی سلوک روا رکھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دنوں حماس کی قید سے رہائی پانے والے صہیونی فوجی نے فلسطینی مجاہدین کے نیک سلوک اور حسن اخلاق کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجی ماتان انگرست نے اسرائیلی ٹی وی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے میری درخواستوں پر توجہ دی۔ جب میں نے عبادت کے سامان اور تورات کی فرمائش کی، تو انہوں نے وہ فراہم کر دی۔ میں آزادانہ طور پر عبادت کرتا تھا، جیسے چاہتا ویسے کرتا۔ ایک بار میں اسرائیلی فضائی حملے سے معجزانہ طور پر بچ گیا۔

مبصرین کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی جو دو سال تک غزہ کی تباہ حال اور محصور پٹی میں رہے، رہائی کے وقت جسمانی و ذہنی طور پر مکمل صحت مند تھے۔ اس کے برعکس، اسرائیلی جیلوں سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی خراب تھی۔ ان کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات تھے، وزن میں کمی اور بڑھاپے کے آثار نمایاں تھے، اور اکثر کو چلنے میں بھی دشواری تھی۔ کئی قیدی رہائی کے فوراً بعد اسپتال منتقل کیے گئے۔

صہیونی یرغمالیوں نے کہا کہ غزہ میں اسارت کے دوران انہیں صرف اسرائیلی بمباری سے خوف محسوس ہوتا تھا، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اسرائیلی حملوں میں وہ مارے جاسکتے ہیں۔

News ID 1935967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha