مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ۹ اسرائیلی قیدیوں کو بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ سرخ کے نمائندوں کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ عمل معاہدے کے پہلے مرحلے کے طور پر انجام پایا۔
رپورٹ کے مطابق، قیدیوں کے اس گروپ میں چار افراد شدید زخمی ہیں، جو غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوران زخمی ہوئے تھے، اور ان کی جسمانی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ادھر خبر رساں ادارہ فرانس پریس نے بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے دیرالبلح میں صلیبِ سرخ کے دفاتر فلسطینی قیدیوں کو وصول کرنے کی تیاری کر چکے ہیں، جو اسی معاہدے کے تحت جلد رہا کیے جائیں گے۔
اس دوران صہیونی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینی قیدیوں کی فہرست کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ پہلے مرحلے میں ان کی رہائی کے عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔
صہیونی چینل ۱۲ کے مطابق، سینکڑوں اسرائیلی شہری تل ابیب کے مرکز میں "اسرائیلی قیدی چوک" میں جمع ہیں، جہاں وہ قیدیوں کے تبادلے کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ