29 ستمبر، 2025، 8:49 AM

اسرائیل تنہائی کا شکار، نفرت میں اضافہ، سی این این کا اعتراف

اسرائیل تنہائی کا شکار، نفرت میں اضافہ، سی این این کا اعتراف

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی رژیم عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اور اس کے خلاف نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی رژیم عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ غزہ پر صہیونی حملوں اور قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے بعد، اس رژیم کے اقدامات کی مذمت عالمی سطح پر شدت اختیار کر گئی ہے۔ مزید یہ کہ پہلی بار ایک تحقیقی کمیٹی نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین نے بھی اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی۔ حالات اس قدر سنگین ہو گئے ہیں کہ خود نیتن یاہو کو یہ اعتراف کرنا پڑا کہ اسرائیل عالمی سطح پر انزوا کا سامنا کر رہا ہے۔

News ID 1935645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha