مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی مرکزی خفیہ ایجنسی نے اپنے علاقائی دفاتر کو اطلاع دی ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ اب قابلِ عمل نہیں سمجھا جا رہا اور اسے ایجنڈے سے خارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے باوجود اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بدستور کوشش کر رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگی میدان میں مصروف رکھا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کو شدید تشویش ہے کہ اگر امریکہ اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا تو ان کے لیے مستقبل میں صورتحال کس رخ اختیار کرے گی۔
آپ کا تبصرہ