28 ستمبر، 2025، 10:45 PM

غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی تفصیلات

غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی تفصیلات

واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر کی غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ۲۱ نکاتی منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کردہ ۲۱ نکاتی منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اس تجویز میں حماس کو غیر مسلح کرنا، ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی، اور اس محصور علاقے کی تعمیر نو کے لیے “ٹرمپ کا ترقیاتی منصوبہ” شامل ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل ممکنہ طور پر ان تجاویز میں سے کچھ پر اعتراض کر سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی تجویز فوری طور پر تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے اور موجودہ محاذوں پر تنازعہ کو ختم کرنے سے شروع ہوگی، اور ۴۸ گھنٹوں کے اندر تمام ۲۰ زندہ اور ۲۰ سے زائد (جن کے مردہ ہونے کا امکان ہے) قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔

News ID 1935643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 09:04 - 2025/09/29
      0 0
      May Allah destroy America and Israee