28 ستمبر، 2025، 9:24 AM

ٹرمپ کا لہجہ بدل گیا ہے، اسرائیلی ٹیلی ویژن کا دعویٰ

ٹرمپ کا لہجہ بدل گیا ہے، اسرائیلی ٹیلی ویژن کا دعویٰ

اسرائیلی ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو کے حوالے سے اپنا لہجہ بدل دیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی چینل 12 نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پیر کے روز کے اجلاس میں نیتن یاہو کے ساتھ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایک مخصوص ٹائم لائن پیش کرنے والے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ کے لہجے میں تبدیلی آئی ہے۔ اس اجلاس میں مغربی کنارے کی ریاستی حیثیت کا مسئلہ بھی زیرِ غور آئے گا، حالانکہ ٹرمپ پہلے دعویٰ کر چکے تھے کہ وہ اس علاقے پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لئے ٹرمپ کی ظاہری کوششیں نہ تو غزہ کے رہائشیوں کے لیے ہمدردی پر مبنی ہے اور نہ ہی حقیقی مقصد ہے، بلکہ یہ عوام کو دھوکہ دینے اور نوبل امن انعام جیتنے کی کوشش کے طور پر کی جا رہی ہے، کیونکہ ٹرمپ خود غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے بڑے حامیوں میں شامل ہیں۔

غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ان کے پیش کردہ منصوبے میں فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہے۔

News ID 1935624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha