20 ستمبر، 2025، 5:55 PM

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی کارروائی، صہیونی فوجی زخمی

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی کارروائی، صہیونی فوجی زخمی

غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی نشانہ بازوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار شمالی غزہ میں زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح محلے شیخ رضوان میں پیش آیا، جہاں مزاحمتی سنائپرز نے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والا اہلکار اسرائیلی فوج کے 401 بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ زخمی سپاہی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ غزہ میں حالیہ جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے متعدد فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شیخ رضوان محلہ گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور فلسطینی مزاحمتی گروہ صہیونی فوج پر کاری ضربیں لگارہے ہیں۔

News ID 1935461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha