مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے فضائی دفاع اور میزائل یونٹ نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد صہیونی جنگی طیاروں کو یمن کی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
صنعا سے دفاعی ذرائع نے کہا کہ یمنی دفاع نے دشمن کے ایک اسکواڈرن کو روک کر فضائی حملے کی کوشش ناکام بنائی۔ جنگی طیاروں پر دفاعی سسٹم کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں صہیونی طیارے یمنی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
یاد رہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے فضائی جارحیت کرتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں صنعا کا ایندھن ذخیرہ خانہ اور بجلی گھر شامل ہیں۔
اسرائیلی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں دس سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور 35 سے زیادہ میزائل فائر کیے۔
آپ کا تبصرہ