مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر بھر میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ دشمن کے جنگی طیارے مسلسل پرواز کرتے رہے۔
المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ تین فضائی حملے خاص طور پر صنعا کے جنوب مغربی علاقوں پر کیے گئے جن میں ایک ایندھن کا گودام بھی تباہ ہوا۔
اسی دوران صدارتی محل اور اس کے اطراف کو بھی ہدف بنایا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق یہ عمارت برسوں پہلے خالی کر دی گئی تھی۔
اسرائیلی فوجی ذرائع نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل ہدف صدارتی محل کے اطراف کے علاقے تھے۔
آپ کا تبصرہ