مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایران کے ساتھ تعمیری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دھمکیوں اور دباؤ پر مبنی فرسودہ پالیسیوں بالخصوص اسنپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی دھمکیوں دستبردار ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے 2015 کے عالمی جوہری معاہدے پر مکمل عمل کیا ہے۔ امریکہ نے معاہدے سے خود کو یکطرفہ طور پر علیحدہ کیا۔ رواں سال کے دوران بھی مذاکرات کی میز ترک کرنے والا بھی امریکہ ہی تھا جس نے صہیونی حکومت کو شہہ دے کر ایران پر حملہ کروایا۔
عراقچی نے کہا کہ یورپی ممالک کا اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کی دھمکی دینا کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ اس کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز بھی نہیں ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایران پر یکطرفہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ترک کریں۔
آپ کا تبصرہ