مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور یہ جنگ اب فتح کا سراب بن چکی ہے جس کا وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے بارہا دعوی کیا ہے۔
معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج گزشتہ 630 دنوں سے غزہ میں الجھی ہوئی ہے، اور اب تک 1905 اہلکار ہلاک اور 50 افراد حماس کے قبضے میں قید ہیں۔
اخبار کے مطابق جنگی حکمت عملی کا فقدان، سیاسی بے سمتی اور فوجی ناکامی اسرائیلی کابینہ کے لیے ایک واضح شکست کا اشارہ ہے۔ اسرائیل اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو رہا بلکہ غزہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
معاریو نے مزید کہا کہ جنگ کے مقاصد، بالخصوص فوجی دباؤ سے قیدیوں کی بازیابی، ایک کے بعد ایک ناکام ہوچکے ہیں اور اب نہ تو فوج کے پاس کوئی واضح عسکری حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی قابل عمل سیاسی پالیسی۔
آپ کا تبصرہ