27 جون، 2025، 2:23 PM

عالمی یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے ایران بھی میں اجتماع

عالمی یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے ایران بھی میں اجتماع

ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چھے مہینے کے شیرخوار بچے علی اصغرؑ کی یاد میں اجتماع ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینی شیرخواروں نے امام حسین علیہ السلام کے چھے مہینے کے شیرخوار علی اصغر کی یاد منائی جس کو عاشورا کے دن کربلا میں شہید کیا گیا تھا۔

ہر سال ایران اور بعض ممالک میں محرم الحرام کے پہلے جمعہ کی صبح مساجد، امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو سروں پر پٹی باندھے، نوحہ کناں علی اصغر پر گریہ کرتی ہیں اور مجلس میں علی اصغر کا علامتی گہوارہ لے جاتی ہیں۔

عالمی یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے ایران بھی میں اجتماع

حضرت علی اصغر عالمی کانفرنس کی جانب سے بیس سال پہلے تہران میں شیرخوار بچوں کا پہلا اجتماع ہوا جس کے بعد ایران کے دوسرے صوبوں اور شہروں تک یہ دائرہ پھیل گیا اور پاکستان، عراق، سعودی عرب، کویت، بحرین، شام، لبنان، کینیڈا، فرانس، امریکہ، ڈنمارک اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی شیر خوار بچوں کا اجتماع ہونا شروع ہوا۔ 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال ایران اور دنیا کے دوسرے ممالک میں 18 ہزار مقامات پر یہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس واقعے کی مناسبت سے 11 عالمی زبانوں میں جملے منقش کرکے ایک لاکھ سے زائد لباس تیار کئے گئے۔

صوبہ ہرمزگان میں شیرخوارگانِ حسینی کا عظیم الشان اجتماع، حضرت علی اصغرؑ کی یاد اور صہیونیت سے نفرت کا اظہار

مظلوم ترین طفل کربلا حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں "شیرخوارگان حسینی" کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔

یہ اجتماع محرم کے پہلے جمعہ کو صوبے بھر کی مساجد، حسینیات، امام بارگاہوں اور مقدس مزارات میں بیک وقت منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں کے ہمراہ عقیدت، اخلاص اور ایمان سے لبریز شرکت کی۔

ماؤں نے اپنے بچوں کو امام زمانہ (عج) کی نصرت و سپاہی کے لیے نذر کیا۔ یہ عہد تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے تربیت دیں گی کہ وہ حق و باطل کے آخری معرکہ میں حق کے لشکر کا حصہ بنیں۔

اجتماع میں شریک خواتین نے سبز لباس، پیشانی پر "یا علی اصغرؑ" کی پٹیاں اور ہاتھوں میں بچوں کو تھامے، نہ صرف حضرت علی اصغرؑ کی قربانی کو یاد کیا بلکہ غزہ کے مظلوم بچوں اور صہیونی مظالم کے خلاف شدید نفرت و احتجاج کا اظہار بھی کیا۔

اس روحانی اور انقلابی فضا میں، ماں کی آغوش اور مظلومیت کی یاد آپس میں گُھل گئیں، اور یہ پیغام دیا گیا کہ صہیونیت کا خاتمہ اور عدلِ عالمی کا قیام ہر بیدار دل کی آرزو ہے۔

عالمی یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے ایران بھی میں اجتماع

News ID 1933927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha