18 جون، 2025، 3:38 PM

صوبہ لرستان میں موساد کے پانچ جاسوس گرفتار

صوبہ لرستان میں موساد کے پانچ جاسوس گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب کہ خفیہ ایجنسی نے موساد کے پانچ جاسوس گرفتار کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی خفیہ ایجنسی نے صوبہ لرستان کے مختلف شہروں سے بدنام زمانہ موساد کے لئے کام کرنے والے پانچ جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم اباد، بروجرد اور دورود میں موساد کے ایجنٹ عوام کے اندر خوف و ہراس پھیلانے اور ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے صہیونی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ لرستان کے عوام کو ہم اطمینان دلاتے ہیں کہ امام زمان کے گمنام سپاہی اپنی جان پر کھیل کر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

News ID 1933644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha