17 جون، 2025، 9:33 AM

ویٹکاف اور عراقچی کے درمیان ملاقات کی امریکی تجویز

ویٹکاف اور عراقچی کے درمیان ملاقات کی امریکی تجویز

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات کی تجویز زیرغور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس رواں ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ ایک ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، جس میں اسٹیو ویتکاف اور عباس عراقچی کی ملاقات متوقع ہے۔

آکسیوس کے مطابق اس ملاقات کا مقصد ایک سفارتی پیشرفت پر غور کرنا ہے، جس میں جوہری معاہدے اور ایران و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے، تاہم یہ صدر ٹرمپ کی آخری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ جنگ سے گریز کرتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کے راستے پر آیا جاسکے۔

آکسیوس نے مزید لکھا کہ یہ نشست ممکنہ طور پر ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔

News ID 1933603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha