12 جون، 2025، 7:48 PM

غزہ کا محاصرہ توڑنے کی عالمی کوششیں، ۸۰ ممالک کے انسانی حقوق کے کارکنوں کا پیدل مارچ

غزہ کا محاصرہ توڑنے کی عالمی کوششیں، ۸۰ ممالک کے انسانی حقوق کے کارکنوں کا پیدل مارچ

عالمی سطح پر 80 ممالک کے انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کا ایک وسیع اتحاد پہلی بار غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے پیدل مارچ کر رہا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، عالمی سطح پر 80 ممالک کے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کا ایک وسیع اتحاد پہلی بار غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے پیدل مارچ کر رہا ہے۔

یہ مارچ، جسے "عالمی مارچ برائے غزہ" کہا جاتا ہے، اکتوبر 2023ء سے جاری محاصرے کے خلاف عالمی احتجاج کا حصہ ہے۔ 

مارچ میں تقریباً ۴ ہزار رضاکار ہیں جن میں یورپی پارلیمان کے ارکان بھی شامل ہیں جو مختلف ممالک سے قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

 شمالی افریقہ سے شروع ہونے والا ایک بڑا کاروان بھی لیبیا سے العریش کی جانب بڑھ رہا ہے تاکہ رفح گذرگاہ تک پہنچ کر مارچ میں شامل ہو سکے۔

شرکاء کا مقصد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا، غزہ کے لئے فوری انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا اور محاصرے کو توڑنا ہے۔ 

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ رفح گذرگاہ کھولی جائے تاکہ خوراک، دوا، پانی اور ایندھن کی ترسیل میں رکاوٹیں ختم ہوں۔

یہ مارچ مکمل طور پر پرامن اور غیر سیاسی ہے، جس کا کوئی سرکاری مالی تعاون نہیں۔ تمام شرکاء نے خود اخراجات برداشت کیے ہیں تاکہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔

اس اقدام کو عالمی برادری میں اسرائیل پر دباؤ بڑھانے اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

News ID 1933387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha