12 جون، 2025، 2:28 PM

مشکلات حل کرنے کے لئے امریکہ پر نہیں بلکہ خدا پر بھروسہ ہے، صدر پزشکیان

مشکلات حل کرنے کے لئے امریکہ پر نہیں بلکہ خدا پر بھروسہ ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مسائل کے حل کے لیے امریکہ یا کسی بیرونی طاقت پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ خدا پر بھروسہ اور عوامی اتحاد سے آگے بڑھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مسائل کے حل کے لیے امریکہ یا کسی بیرونی طاقت پر انحصار نہیں کرے گا، بلکہ خدا پر بھروسہ اور عوامی اتحاد سے آگے بڑھے گا۔

صوبہ ایلام میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ پر کبھی بھروسہ نہیں کیا۔ ہم دنیا سے تعلقات بنانا چاہتے ہیں، لیکن زور، ظلم اور تحقیر کے دباؤ نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مستقبل نوجوانوں، دانشوروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر ہی سنورے گا۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ ہمیں مل کر اسے بنانا ہے اور رہبر معظم کی قیادت میں اپنی صفوں میں مزید اتحاد قائم کرنا ہے۔

صدر نے ایلام کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایلام کے بہادر لوگوں نے دوران جنگ شہر کو نہیں چھوڑا، بمباری اور دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا اور سب سے زیادہ شہید دے کر انقلاب کا دفاع کیا۔ یہ جذبہ ہمیں مزید خدمت کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایلام میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں، اور حکومت ان تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ ایران داخلی انتشار کا شکار ہو تاکہ وہ ہمارے وسائل لوٹ سکیں اور ہمیں ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا سکیں۔ وہ ہمیں اسلحہ دے کر آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کی چالوں کو ناکام بنائیں گے۔

News ID 1933381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha