4 نومبر، 2025، 2:27 PM

آزادی کا کسی بھی قیمت پر سودا نہیں کریں گے، قالیباف

آزادی کا کسی بھی قیمت پر سودا نہیں کریں گے، قالیباف

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ 13 آبان ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو ایران کے مستقبل کی سمت متعین کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم اللہ 13 آبان اور یومِ دانش آموز کے موقع پر سابق امریکی سفارت خانے کے سامنے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ یہ دن صرف ایک تاریخی یادگار نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے جو ایران کے مستقبل کی سمت متعین کرے گی۔  

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے 13 آبان کو ایک آواز ہو کر استکبار اور ہر قسم کی بالادستی کو مسترد کیا اور یہ اعلان کیا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمیشہ قومی مفاد اور آزادی پر قائم رہے گی۔ جس ملک کے پاس آزادی نہیں، اس کے پاس نہ عزت ہے، نہ اعتبار اور نہ ہی پائیدار ترقی۔  

قالیباف نے امام خمینیؒ کی جدوجہد اور ان کی جلاوطنی کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بنیاد ہمیشہ تسلط کے خلاف مزاحمت رہی ہے اور اس راہ میں شہید ہونے والے طلباء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ آج بھی عالمی استکبار کی فطرت نہیں بدلی، صرف طریقے اور ہتھکنڈے بدل گئے ہیں۔ ایرانی سائنسدانوں کی شہادت اور دیگر دشمنانہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک آزاد اور طاقتور ایران کو برداشت نہیں کیا جا رہا۔  

"مردہ باد امریکہ" کے نعرے کی وضاحت کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ یہ نعرہ کسی قوم سے نفرت نہیں بلکہ تسلط اور استکبار کے خلاف اجتماعی شعور کی علامت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ ترقی کو مغرب پر انحصار سے مشروط کرنے والی سوچ سے ہوشیار رہیں اور ایران کی ایٹمی، بایوٹیکنالوجی، نینو، دفاعی، طبی اور خلائی کامیابیوں کو اس کا عملی جواب قرار دیا۔  

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی آزادی کا کسی بھی قیمت پر سودا نہیں کرے گا۔

News ID 1936290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha