12 جون، 2025، 9:35 AM

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ختم، ایران کے خلاف ووٹنگ مؤخر

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ختم، ایران کے خلاف ووٹنگ مؤخر

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف ووٹنگ کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جوہری توانائی کے عالمی ادارے دارے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی نشست ایران کے حوالے سے کسی ووٹنگ کے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔ اجلاس کا اگلا دور جمعرات کی صبح دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل کے سینئر نامہ نگار لارنس نورمن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ آج کی رات بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے مبینہ عدم تعاون پر ووٹنگ نہیں ہوسکی، اور اجلاس بغیر ووٹنگ ختم ہوگیا۔ کچھ مقررین ابھی باقی ہیں اور اجلاس کل صبح 9:30 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ یورپی الزامات کے برعکس ایرانی حکام مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی اور پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق ہے، اور ایران اس حق کی پاسداری کرتا رہے گا۔

News ID 1933365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha