9 جون، 2025، 10:13 PM

ہالینڈ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ + ویڈیو

ہالینڈ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ + ویڈیو

ہالینڈ کے شہریوں نے ملک کی وزارت خارجہ کے سامنے ایک احتجاج کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مہر خبر رسا

ں ایجنسی کے مطابق، فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہالینڈ کے شہریوں نے ملک کی وزارت خارجہ کے سامنے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن مارک ون رن اور دیگر ارکان کی سلامتی کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے یک زبان ہو کر "فلسطین کو آزاد کرو!" کے نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بینرز، پلے کارڈز اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ "کشتی میڈلین" پچھلے اتوار کو جنوبی اٹلی کے شہر سسلی سے بارہ بین الاقوامی کارکنوں کے ہمراہ غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوئی تھی، لیکن آج اسے اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

News ID 1933324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha