30 مئی، 2025، 10:52 PM

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

افغانستان کے عوام نے کابل اور کئی دوسرے شہروں میں فلسطین کی حمایت میں صیہونی رژیم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزاروں شہریوں نے آج نماز جمعہ کے بعد غزہ کی حمایت میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف احتجاج کیا۔

  مظاہرین نے " اسرائیل اور امریکہ مردہ باد"،  "فلسطینی مزاحمت زندہ باد" اور "اسلامی ممالک کی خاموشی ذلت ہے" کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

کابل کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں ہرات، نمروز، بامیان، مزار شریف اور  کئی دیگر صوبوں میں غزہ کی حمایت  میں ریلیاں نکالی گئیں۔
اس موقع پر طالبان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم کے دفتر سے  ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کی گئی۔

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کی صورت حال ہر روز بگڑتی جا رہی ہے جب کہ نام نہاد عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

افغانستان کے کئی شہروں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر

News ID 1933089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha